سجاول ، پبلک پارک پر اربوں روپے سے تعمیرکردہ روڈ کو ہیوی مشنری سے اکھیڑکر کھڈوں میں تبدیل کر دیا گیا

جمعہ 24 نومبر 2017 20:24

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) سجاول میں پبلک پارک پر اربوں روپے سے تعمیرکردہ روڈ کو ہیوی مشنری سے اکھیڑکر کھڈوںمیں تبدیل کر دیا گیا جبکہ ملبہ سڑک پر ڈال کرٹریفک کو معطل کردیاگیاہے ،جس سے مسافروں اور عام شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے علاوہ ازیں ہیوی مشنری کے استعمال سے گیس، پانی اور ٹیلیفون کی لائینوں کو شدید خطرہ پیداہوگیاہے ،اس ضمن میں کھدائی کرنے والے عملے سے معلومات لینے کی کوشش کرنے والے شہریوں کو انتہائی بدتہذیبی اور بداخلاقی سے خاموش رہنے کو کہاجارہاہے جس پر مقامی شہریوں نے شدیدردعمل کا اظہارکیاہے ،ادھرمذکورہ گنجان اور انتہائی مصروف علاقے میں مشنری سے قیمتی روڈ توڑکر گہری کھدائی کرنے والے عملے کے متعلق محکمہ پی ٹی سی ایل ، سوئی سدرن گیس ،اور بلدیہ نے لاتعلقی اور لاعلمی کا اظہارکیاہے جبکہ رابطہ کرنے پرہائی وے انجینئر سجاول نے بھی لاعلمی کااظہارکرتے ہوئے بتایاکہ مذکورہ کام کے متعلق ان سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی ہے ،اس طرح بغیراجازت کھدائی کرکے مین روڈ کو تباہ کرنے والوں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے ، مقامی شہریوں نے فوری طورپر نوٹس لیکرروڈ کی مرمت کرکے ٹریفک بحال کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

#