Live Updates

کرپٹ وزیراعظم سارے نظام کو کرپٹ کر دیتا ہے ،کرپشن سے بے روزگاری اور مہنگائی آتی ہے،عمران خان

اقتدار کو عوامی خدمت کی بجائے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ،نواز شریف کرپشن کے نظریے کا نام ہے، حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 24 نومبر 2017 20:24

کرپٹ وزیراعظم سارے نظام کو کرپٹ کر دیتا ہے ،کرپشن سے بے روزگاری اور ..
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ کرپٹ وزیراعظم سارے نظام کو کرپٹ کر دیتا ہے کرپشن سے بے روزگاری اور مہنگائی آتی ہے۔ اقتدار کو عوامی خدمت کی بجائے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔نواز شریف کرپشن کے نظریے کا نام ہے۔ حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کی بجائے اپنے لئے استعمال کرنا ہمارے حکمرانوں کا وطیرہ ہے۔

اقتدار کو ذاتی طور پر استعمال کرنا بھی کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی ایک فیکٹری تھی اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف کی30فیکٹریاں ہو گئیں ۔ مغرب میں کوئی بھی اقتدار میں آکر کوئیب ھی ذاتی فائدہ اٹھائے تو جیل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اقتدار میں آکر پیسا بنانا آسان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نوکریوں کے لئے دھکے کھا رہے ہیں۔ لوگ روزگار کے لئے بیرون ملک جاتے ہیں ۔

ملک سے سالانہ 4ہزار ارب روپے بیرون ملک منتقل ہوتے ہیں۔ پیسہ باہر چلا جاتا ہے تو ہماری بیر وزگاری بڑھ جاتی ہے۔ پاکستان میں دولت کی کمی کے باعث ہم آئی ایم ایف سے قرضے لیتے ہیں اور واپس کرنے کے لئے غریب پر ٹیکس لگتا ہے بے روزگاری اور مہنگائی کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کرپشن کے نظریے کا نام ہے جب وزیراعظم چوری کرے تو وزراء کو نہیں روک سکتا اور نیچے تک کسی کو نہیں روکا جا سکتا۔

وزیراعظم چور ہو تو اوپر سے نیچے تک سارے نظام کو خراب کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا نواز اور زرداری پیسہ بناتے ہیں نواز شریف پوچھتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ آپ کو اس لئے نکالا کہ آپ 300ارب روپے ملک سے باہر لے کر گئے ہو۔ پاکستان کا وزیر خارجہ دبئی میں16لاکھ روپے ماہوار پر نوکری کرتا ہے۔ نواز شریف اسے اس لئے نہیں روک سکتا کہ وہ خود نوکری کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف کا نام حدیبیہ پیپر ملز میں ہے۔ ہم سب سے مل کر کرپشن کا مقابلہ کرنا ہے۔ وہ ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے۔ جس میں سارے لوگ چوری کر رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کے وزیراعظم نے کہا کہ اگر ملک میں انصاف کا نظام ہے تو دنی اکی کوئی طاقت ہمیں تباہ نہیں کر سکتی۔ اس لئے کہا کہ جب انصاف ہوتا ہے تو ریاست عام آدمی کا تحفظ کرتی ہے۔

ایسی قوم کو کوئی تباہ نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا ہ کمزور اور طاقتور کے لئے یہاں الگ الگ قانون ہے۔ کمزور چوری کر کے جیل جات اہے اور طاقتور ڈر کر مار کر صدر اور وزیراعظم بنتا ہے۔ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرتا جب تک ادارے مضبوط نہ ہوں۔ ہمارے اداروں پر کرپٹ اور سفارشی لوگوں کو بٹھایا ہوا ہے۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے چلنے والا پی ٹی وی نواز شریف اور اس کے ٹولے کے لئے پراپیگنڈہ کرتا ہے پی ٹی وی کا سربراہ نواز شریف کے گھر میں جوتے پالش کرنے والا نوکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ ادارے آئی کا کام چوروں کو پکڑنا ہے وہ عوام کی خدمت کی بجائے اپوزیشن کو ختم کرنے میں لگا ہے۔ حکمرانوں نے پیسہ لگا کر میڈیا کو تباہ کیا ۔ میڈیا کا گاڈ فادر پیسے لے کر شریف خاندان کی چوری بچانے میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں ریاست نوجوانوں کو روزگار دے گی ۔ خوشحالی لائے گی ہم نوجوانوں کو ہنر سھائیں گے ۔

سرکاری سکولوں میں تعلیم مفت دی جائے گی اور تعلیم کا معیار بہتر ہو گا۔ مہنگائی کرپشن کے بعد دوسرا بڑا مسئلہ ہے۔ غربت کے باعث ملک کا 24لاکھ بچہ مدرسوں میں پڑھتا ہے۔ ریاست نے انہیں اپنا کیوں نہیں سمجھا ۔ ان کی مدد کیوں نہیں کی اور انہیں جدید تعلیم کی سہولتیں کیوں نہیں دیں۔ میرا وعدہ ہے کہ دینی مدرسوں کے بچوں پر پوری توجہ دے کر اوپر آنے کے لئے ان کی مدد کریں گے ۔ ہم ہر کمزور طبقے کی ذمہ داری لیں گے ۔ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں جدید ترین شوکت خانم ہسپتال 4ارب کا بنا 30سال سے حکومت کرنے والے ملک میں ہسپتال نہیں دے سکے اور 300ارب بیرون ملک لے گئے ۔ انہیں زکام بھی ہو تو باہر چلے جاتے ہیں اور غریب عوام کو کوئی نہیں پوچھتا۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات