Live Updates

عمران خان و دیگر پارٹی رہنمائوں کی پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت

ایڈیشنل آئی جی سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار حملہ دہشت گردی کی بدترین اور مذموم ترین قسم ہے،سفاکیت کا ہر حملہ قوم کو دہشت گردی جیسے ناسور کی بیخ کنج کیلئے نئے سرے سے پرعزم کرتا ہی, عمران خان ارض پاک پر دہشت گردی کے آلاؤ روشن کرنے والوں کی سرکوبی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں, شاہ محمود قریشی دہشت گردی کیخلاف پختونخوا پولیس کے جوانوں اور افسران کا جذبہ اور عزم قابل رشک ہی, جہانگیر ترین

جمعہ 24 نومبر 2017 20:19

عمران خان و دیگر پارٹی رہنمائوں کی پشاور میں بم دھماکے کی شدید  مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے پشاور میں بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی اورایڈیشنل آئی جی سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حملہ دہشت گردی کی بدترین اور مذموم ترین قسم ہے۔

سفاکیت کا ہر حملہ قوم کو دہشت گردی جیسے ناسور کی بیخ کنی کیلئے نئے سرے سے پرعزم کرتا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں فساد کے بیج بونے والے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔جامع تحقیقات کی روشنی میں مجرموں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دشمن قوم کے عزم کو جانچنے کی حماقت چاہتا ہے۔

داخلی و خارجی فتنہ گر پاکستان کے طول وعرض میں فساد کے خواہاں ہیں۔حملے میں کارفرما قوتوں تک رسائی لازم ہے۔ارض پاک پر دہشت گردی کے آلاؤ روشن کرنے والوں کی سرکوبی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔قوم افواج پاکستان اور پختونخوا پولیس کے جری شہدائ کی مقروض ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ارض پاک کو دہشت گردی کے ناسور سیپاک کرکے قوم کے ذمے قرض چکائیں گے۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پختونخوا پولیس کے جوانوں اور افسران کا جذبہ اور عزم قابل رشک ہے۔قوم اپنے خون سے امن کی بنیادیں اٹھانے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔وطن عزیز کو دہشت گردی کے ناپاک وجود سے پاک کئے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ تینوں رہنما?ں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ اور شہدا کے درجات کی بلندی اور زضمیوں کی جلدصحتیابی کے لیئے دعا کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات