بلاول بھٹو نواز شریف کیساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار، لیکن بڑی شرط عائد کر دی

جمعہ 24 نومبر 2017 19:49

بلاول بھٹو نواز شریف کیساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار، لیکن بڑی شرط عائد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) بلاول بھٹو نواز شریف کیساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار، لیکن بڑی شرط عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواشریف کا رویہ ملک میں پنپتی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور جمہوریت کا کوئی تعلق نہیں بنتا لیکن پیپلز پارٹی آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہے تاہم نواز شریف کے ساتھ ہمارے تجربےخوشگوار نہیں رہے کیوں کہ میاں صاحب کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں، ان کا یہی رویہ ملک میں پنپتی جمہوریت کوخطرے میں ڈال رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کو مسترد کرنے سے جوڑنا مناسب نہیں، میاں صاحب کو مشورہ ہے کہ اپنے طور طریقے بدلیں تاکہ بات چیت کا ماحول پیدا ہو سکے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان آج کل سیاسی محاذ آرائی عروج پر ہے اور گزشتہ دنوں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے تین ماہ کے دوران چوتھی بار سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات سے انکار کیا ہے۔