ایشز،پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 302 رنز بنا کر آئوٹ، آسٹریلیا نے 4 وکٹوں پر 165 رنز بنا لئے

جمعہ 24 نومبر 2017 20:17

ایشز،پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 302 رنز بنا کر آئوٹ، آسٹریلیا نے 4 وکٹوں ..
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) برسبین میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے ۔دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ 64 اور شان مارش 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ آسٹریلیا کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے 137 مزید رنز کی ضرورت ہے اور اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صرف 76 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار ابتدائی بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔میزبان ٹیم کے آئوٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں بین کرافٹ نے 5، ڈیوڈ وارنر نے 26، عثمان خواجہ نے 11 اور ہینڈز کوم نے 14 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم کی جانب سے جیمز اینڈرسن، کرس براڈ، معین علی اور جیک بال نے ایک ،ایک کھلاڑی آٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان اور معین علی نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 302 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔مہمان ٹیم کی جانب سے جیمز وِنس نے 83، سٹون مین نے 53 اور ڈیون ملان نے 56 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر کمنز اور مچل سٹارک نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :