سنیٹرشاہی سید کی حیات آباد پشاور میں ایڈیشنل آئی جی خیبر پختون خوا پر خودکش حملے میں کی شدید مذمت

دہشت گردی کا عفریت نئی کروٹ لے رہا ہے اور ملکی سیاسی قیادت کرسی کی رسہ کشی میں مصروف ہے، صدر عوامی نیشنل پارٹی سندھ

جمعہ 24 نومبر 2017 20:17

سنیٹرشاہی سید کی حیات آباد پشاور میں ایڈیشنل آئی جی خیبر پختون خوا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے حیات آباد پشاور میں ایڈیشنل آئی جی خیبر پختون خوا پر خودکش حملے میں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور کی محافظ کے ہمراہ شہادت انتہائی افسوس ناک ہے سول و عسکری ادارے ملکی سلامتی کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیںدہشت گرد سیکیورٹی اداروں کو مسلسل نشانے بنارہے ہیں دہشت گردی ملکی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے دہشت گردی کا عفریت نئی کروٹ لے رہا ہے اور ملکی سیاسی قیادت کرسی کی رسہ کشی میں مصروف ہے سیاسی رہنمائوں کے حالیہ بیانات اس سنگین ترین خطرے کی جانب عدم توجہ کے عکاس ہیں قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد میں تاخیر انتہائی افسوس ناک ہے قومی سلامتی کے متفقہ ایجنڈے نیشنل ایکشن پلان پر فی الفور عمل در آمد کیا جائے باچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میں انہوں نے مذید کہا ہے کہ سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو عبرت ناک سزا دی جائے عوامی نیشنل پارٹی ایڈیشنل آئی جی شہید محمد اشرف نوراور ان کے محافظ کے پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند کرے ۔

متعلقہ عنوان :