اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے‘ بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی کا شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو خراج عقیدت

جمعہ 24 نومبر 2017 20:15

اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے‘ بلاول بھٹو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے۔پشاور کے علاقے تاتارا پارک کے قریب خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور اپنے محافظ سمیت شہید ہوگئے تھے۔