ْ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس

اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کو صوبہ بنانے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی حکمت عملی پر غور

جمعہ 24 نومبر 2017 20:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ڈپٹی سپیکر کے چیمبر میں ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںصوبہ ہزارہ سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک پیش کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کے علاوہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، کیپٹن (ر) محمد صفدر، بابر نواز خان اور سر زمین خان نے شرکت کی۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کو صوبہ بنانے کی تحریک پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں تحریک پیش کرنے سے قبل مسلم لیگ (ن) کی قیادت سمیت سب پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی تاکہ تحریک کو متفقہ طور پر منظور کرایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :