وزیرمملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی کا وزارت سے استعفے کا اعلان

اختیارات وفاقی وزیرکے پاس ہوں گے تومیں کچھ نہیں کرسکوں گا، پیر کواستعفیٰ پیش کردوں گا۔وزیرمملکت میر دوستین ڈومکی خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 نومبر 2017 19:40

وزیرمملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی کا وزارت سے استعفے کا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر2017ء ): وزیرمملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر دوستین ڈومکی خان نے وزارت سے استعفے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں ایک اہم وزیرنے استعفے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیرمملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی نے اعلیٰ قیادت کے ساتھ تحفظات کی بناء پروزارت سے استعفے کااعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرمملکت دوستین ڈومکی نے راناتنویرحسین کواضافی چارج دینے پراستعفے سے کا اعلان کیا۔ میردوستین ڈومکی خان کا کہناہے کہ اختیارات وفاقی وزیرکے پاس ہوں گے تومیں کچھ نہیں کرسکوں گا۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کوآگاہ کردیاہے۔جبکہ پیر کواستعفیٰ بھی پیش کردوں گا۔انہوں نے کہاکہ این ٹی ایس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلایا ہے۔ جس کے ساتھ ہی رانا تنویر کواضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کرناکرپشن بچانے کی کوشش ہے۔