سول ہسپتال کوئٹہ میں مسلح افراد کا ڈاکٹروں پرمبینہ تشدد، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا

جمعہ 24 نومبر 2017 20:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) سول ہسپتال کوئٹہ میں مسلح افراد کا ڈاکٹروں پرمبینہ تشدد، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے سول ہسپتال کوئٹہ سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کرنے کا اعلان اور تمام وارڈوں میںڈیوٹی دینے سے انکار کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں مسلح افراد نے وارڈ میں جاکر ڈاکٹروں پرتشدد کیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے سول ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر خوستی نے کہا کہ جمعہ کو سول ہسپتال کوئٹہ میں کچھ لوگ آئے اور ڈاکٹروں پر تشدد کیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجا تمام وارڈوں اور او پی ڈیز سے بائیکاٹ کر دیا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اور ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت تک کوئی بھی ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی سرانجام نہیں دے گا اور اگر فوری طورپر حالات کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ طے کر سخت احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :