سبی، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خواب سے حقیقت بن کر ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے تیارہوچکا ہے، آغا سید نواب شاہ

جمعہ 24 نومبر 2017 20:13

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ آغا سید نواب شاہ نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خواب سے حقیقت بن کر بلوچستان سمیت ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے تیارہوچکا ہے ،دنیا سی پیک منصوبہ کو تسلیم کرے ،اس کا حصہ بنے سی پیک منصوبے کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے حکومت پاکستان اور حکومت چین کی کوشش قابل ستائش ہیں بلوچستان کی عوام کی خوشحالی کیلئے محب وطن شہری مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوجائیں آنیوالے عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی پرچی مسلم لیگ کی کامیابی کیلئے استعمال کریںپشاور کے علاقہ حیات آباد میں بم دھماکہ کی پرروز مذمت کرتے ہیں ۔

وہ بروز جمعہ مستونگ کے قبائلی سیاسی سماجی شخصیت نوابزادہ شیر محمد شاہوانی کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید آغا لیاقت علی شاہ ، نواز دانش کے علاوہ مستونگ کے قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔ آغا سید نواب شاہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے جس کو کوئی ثانی نہیں چین پاکستان کی جانب سے سی پیک منصبوبوں کر کام کی رفتار کو تیز کرنے سے میگا پراجیکٹ جلد فعال ہوکر عوام کی خوشحالی ترقی کا باعث بننے گے ، سی پیک منصوبے کو کامیاب اور دیرپا بنانے کیلئے پوری دنیا کے ممالک کو سی پیک منصوبے کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بتائے ،اس عظیم ایشان منصوبے کا حصہ بننے کی دعوت دے ۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے ایک راہداری ایک سٹرک کا تصور پوری دنیا کیلئے معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا بدقسمتی سے پاکستان و چین کے مشترکہ پڑوسی ملک بھارت نے ابھی تک سی پیک منصوبے کو قبو ل نہیں کیا حالانکہ دونوں ممالک نے بھارت کو سی پیک کا حصہ بننے کی دعوت دی تاہم ایک ارب سے زائدآباد ی والے ملک بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ سی پیک منصوبے کی مخالفت سے اس کے عوام کوتو کوئی فائدہ نہیں ہوگا لیکن دنیا اس منصوبے سے بھر پور فائدہ اٹھائے گی بدامنی اور افراتفری کے ذریعے سی پیک جیسے عظیم منصوبہ کو ناکام کرنے کی ہر کوشش اب بے کار ہیں پاک افواج کی جانب سے سی پیک منصوبے کو محفوظ بنانے کیلئے ہونے والے اقدامات قابل اطمیان اور اور قابل تحسین ہے۔

انہوں نے نوابزادہ شیر محمد شاہوانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ترقی صوبے کی خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں عام انتخابات میں ہم اپنی کارکردگی عوام دوست پالیسیوں کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے محب وطن اور ترقی پسند شہری مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوکر اپنے ووٹ کی پرچی مسلم لیگ ن کے لئے استعمال کریں گے اور عوام کی طاقت سے کامیاب ہوکر اپنی عوام دوست ترقی پسند سوچ کے مطابق ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے بلوچستان میں مسلم لیگ ن صوبائی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں فعال کردارادا کررہی ہے اس موقع پر نوابزادہ میر شیر محمد شاہوانی نے آغا سید نواب شاہ کو مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں درپیش عوامی مسائل مشکلات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی اور بلوچستان کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی اس موقع پر آغا سید نواب شاہ اور نوابزادہ میر شیر محمد شاہوانی نے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں بم دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمد اشرف نور اور محافظ حبیب اللہ کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آفیسران و اہلکاروں کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگا ن نہیں جانے دیں گے شہید ہونے والے وطن کے سپاہی تھے ہم ان کے اہل خانہ کے دکھوں کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ شہداء کو جنت الفرودس اور پسماندگا ن کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ۔

متعلقہ عنوان :