سبی میں جیولرز برادری کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں،

ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزماں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ،ڈکیتی کے سہولت کار سے تفتیش جارہی ہے ، شہری اور تاجر دھونس دھمکیوں میں نہ آئیں بروقت اطلاع دیں تاکہ فوری ایکشن لیا جاسکے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سبی ریج میر سلیم لہڑی کا آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 20:11

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سبی ریج میر سلیم لہڑی نے کہا ہے کہ سبی میں جیولرز برادری کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں گزشتہ دنوں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزماں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ڈکیتی میں سہولت کار کا کام کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے ،پولیس عوام کی خادم فورس ہے جو شہریوں کیساتھ تاجروں کے جان ومال کی محافظ ہے ،شہریوں اور تاجر برادری پولیس کیساتھ تعاون کو یقینی بنائیں ،دھونس دھمکیوں میں نہ آئیں بروقت اطلاع دیں تاکہ فوری ایکشن لیا جاسکے ۔

وہ بروز جمعہ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مرکزی جوائنٹ و جنرل سیکرٹری کوئٹہ محمد نعیم رمضان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن سبی کے آرگنائزر شہزاد احمد لغاری ، سکندر خان ، ندیم کمار ،محمد اسماعیل ، محمد سلیمان ،ظہوراحمد ، فیصل بلوچ ، راجہ ناصر خان بھی موجود تھے ، ڈی آئی جی سبی ریج میر سلیم لہڑی نے کہا کہ چوری ڈکیتی سمیت دیگر اہم مقدمات میں پولیس اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ملزماں تک پہنچ کر ان کو قانون کے کٹہرائے میںلا کھڑا کرتی ہے لیکن مدعی ملزماں سے مل کر راضی نامہ کرکے کیس کمزور کردیا ہے جس کے باعث ملزماں باعزت بری ہوجاتے ہیں ،پولیس کی ساری محنت رائیگان چلی جاتی ہیں اگر شہری اور واقعہ کا شکار شخص اپنی ذمہ داریوں کو احساس کرتے ہوئے پولیس کیساتھ تعاون کرے تو شاہی ہی کوئی چور ڈکیت پولیس کی نظروں سے بچ سکے ۔

انہوں نے کہا کہ جیولرز برادری اپنی دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں تاکہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو ملزم کی شناخت ہونے کے ساتھ ساتھ ملزماں کو گرفتار بھی بروقت کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے واقعہ میں ملزماں کے سہولت کار شخص کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس کے بعد کسی صورت اصل ملزماں کو قانون معاف نہیں کرے گی جلد ہی گرفتار کرکے قانون کے کٹہراے میں لاکھڑا کرے گی پولیس اہلکار ایف لیلیٰ والا جن تو نہیں کہ ایسے اندھے مقدمہ میں بروقت ملزماں کو گرفتار کرسکے تاہم ذمہ دار اور محنتی پولیس اہلکار محکمہ پولیس کی پہنچان ہوتے ہیں ڈی پی او سبی اور ایس ایچ او سبی اپنی صلاحیتوں کو استعمال کررہے ہیں،ہمیں اپنے بہادر پولیس آفیسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں پر ناز ہے سبی پولیس نے کئی ایسے مقدمات میں ملزماں کو گرفتار کیا جس کو کوئی اتاپتہ بھی نہیں تھا ،صرافہ برادری ملکی قوانین کے مطابق اسلحہ یافتہ ہتھیار اپنے پاس حفاظتی نقطہ نظر سے رکھیں اور پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں کیونکہ جب کوئی پولیس اہلکار یا کسی بھی فورسز کا جوان شہریوں کی تلاشی لیتا ہے تو وہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے آپ کی جان ومال کی حفاظت بھی ممکن بناتا ہے آپ سب کا فرض ہے کہ پولیس کیساتھ تعاوں کو یقینی بنائیں ،سبی پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل استعمال کرری ہے عوام اور تاجروں کی حفاظت کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات بھی کئے گئے ہیں شہر میں گشت کیساتھ نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ،اس موقع پر آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مرکزی جوائنٹ وجنرل سیکرٹری کوئٹہ محمد نعیم رمضان نے صرافہ برادری کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سبی میں ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے سبی کے صراف برادری میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :