بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیشنل پارٹی ہر فورم پر آواز بلند کررہی ہے ،

محکمہ صحت میں بے روزگار نوجوانوں کی میرٹ پر بھرتیوں سے سینکڑوں گھروں کے چولہے روشن ہوچکے ہیں ،،موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 20:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیشنل پارٹی ہر فورم پر آواز بلند کررہی ہے ، محکمہ صحت میں بے روزگار نوجوانوں کی میرٹ پر بھرتیوں سے سینکڑوں گھروں کے چولہے روشن ہوچکے ہیں ،موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں فعال کردار ادا کررہی ہیں۔

وہ بروز جمعہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمعروف قانون دان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سبی کے صدر میر سلیم عمر رند بھی موجود تھے ، میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ سرزمین بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیح میں شامل ہے نیشنل پارٹی کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے عوامی مسائل کے خاتمہ اور علاقائی ترقی کیلئے ہمیں کسی سے مشورے لینے کی ضرورت نہیں نیشنل پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے ،صوبائی حکومت اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کامیابی کے ساتھ بلوچستان کیلئے جدوجہد کررہی ہیں تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کے کئی مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے نیشنل پارٹی کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان میں جہاں کئی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوا وہاں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے گئے بلوچستان کے کونے کونے مھا محکمہ صحت میں مقامی بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر بھرتی کرکے سینکڑوں کی تعداد میں بے روزگا ر نوجوانوں کے گھروں کے چولہے روشن ہوئے آج محکمہ صحت مکمل فعال ہوکر عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کررہا ہے ہماری کارکردگی کاغذات میں نہیں بلکہ زمین پر نظر آرہی ہیں ہم نے کبھی عوام کو بے وقوف نہیں بنایا بلکہ عملی خدمت کرکے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی یہ ہماری کامیابی کا راز ہے نیشنل پارٹی نے عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کرکے اقتدار میں آئی اور اپنے نیک مقاصد میں کامیاب ہوئی آنے والے عام انتخابات میں بھی کامیاب ہو کر عوام کے مسائل ان کی گھروں کی دہلیز پر حل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :