پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سی پیک پر سیمینار کا انعقاد

سی پیک منصوبے سے چین اور پاکستان کو بھرپور استفادہ کریں گے، بہت سی چائنیز کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں ، ڈائریکٹر چائنہ یونیورسٹی

جمعہ 24 نومبر 2017 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائو ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سنٹر سکول آف پبلک ایڈمنسٹریشن یونیورسٹی آف جیوسائنسز چائنہ کے ڈائریکٹر شیائوکنگ شی نے کلیدی خطاب کیا ۔سیمینار میں ڈائریکٹر سنٹرپروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں شیائونگ شی نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے چین اور پاکستان کو بھرپور استفادہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بہت سی چائنیز کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں اور بہت سے پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی جس سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے کئی ممالک نے اس منصوبے پر تنقید کی ہے جس کے لئے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ بعد ازاں انہوں نے پاکستانی طلبہ کو چین میں تعلیم کیلے مدعو کیا۔