فنون لطیفہ معاشرہ میں مثبت رویوں کو پروان چڑھانے میں خصوصی کردار ادا کرتے ہیں ،ممبر پنجاب اسمبلی میاں منیر

جمعہ 24 نومبر 2017 20:08

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ معاشرہ میں مثبت رویوں کو پروان چڑھانے اور اعتدال پسندی کی ترویج میں خصوصی کردار ادا کرتے ہیں پاکستان ٹیلی ویژن نے جہاں سوسائٹی کو تفریح کے مواقع فراہم کئے ہیں وہیں پر ان کی اصلاح اور راہنمائی کے لئے خصوصی کردار ادا کیا ہے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے اور دیگر پروگرام نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ آرٹس کونسل میں پی ٹی وی کی 53ویں سالگرہ کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف قوال مبارک علی خاںاور ذوالفقار علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد وصول کی اس موقع پر پی ٹی وی کی جانب سے صحافت ،تعلیم ،سماجی شعبہ ،فنون لطیفہ سے وابستہ نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔