پنجاب حکومت تعلیم کیلئے تمام وسائل مہیا کر رہی ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

موثر نگرانی کے ذریعے بھٹہ مزدوروں کے بچوں ،کارخانوں اور دکانوں پر کام کرنیو الے بچوں کیتعلیم کے لئے بھی بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں

جمعہ 24 نومبر 2017 20:08

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے جس کے لئے پنجاب حکومت نہ صرف وسائل مہیا کر رہی ہے بلکہ موثر نگرانی کے ذریعے بھٹہ مزدوروں کے بچوں ،کارخانوں اور دکانوں پر کام کرنیو الے بچوں کی تعلیم کے لئے بھی بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ورکشاپس ،ہوٹلوں ،کارخانوں ،دکانوں اور دیگر ایسی جگہوں پر کام کرنیو الے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے ،ان کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لئے پنجاب حکومت کا محکمہ لیبر ،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سکولوں اور غیر سرکاری تنظیموںکے ساتھ ملکر ان کی تعلیم کے لئے نہ صرف اقدامات کر رہا ہے بلکہ ان کی فیس ،یونیفارم ،کتابیں ،سکول بیگ اور شوز بھی انہیں مفت فراہم کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ معاہدہ کرنے والے سکولوں کے سر براہان کو سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع اوکاڑہ میں پہلے فیز میں لیبر ڈیپارٹمنٹ اور پرائیویٹ سکولز و این جی اوز کے ساتھ 30سکول قائم کرنے کے معاہدہ کو حتمی شکل دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ سکولوں کو سرٹیفکیٹ جاری کر دئیے گئے ہیں *

متعلقہ عنوان :