حکومت نے دھرنے کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کی زندگی خطرے میں ڈال رکھی ہے

دھرنا ختم کروانے کیلئے یا دھرنے والوں سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پولیس کو کسی قسم کے واضح احکامات نہیں دیے، اسی باعث دھرنے کے شرکاء کے متعدد حملوں کے باوجود پولیس کوئی جوابی ایکشن نہ لے سکی: سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان کے انکشافات

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 نومبر 2017 19:26

حکومت نے دھرنے کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کی زندگی خطرے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے دھرنے کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کی زندگی خطرے میں ڈال رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تشویش ناک انکشافات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

طاہر عالم خان نے انکشاف کیا ہے کہ دھرنا ختم کروانے کیلئے یا دھرنے والوں سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پولیس کو کسی قسم کے واضح احکامات نہیں دیے۔ اسی باعث دھرنے کے شرکاء کے متعدد حملوں کے باوجود پولیس کوئی جوابی ایکشن نہ لے سکی۔ سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان کا کہنا ہے کہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے حکومت کو پولیس کو واضح احکامات دیے جانے چاہیئں۔ اس وقت پولیس واضح احکامات نہ مل پانے کے باعث کنفیوژن کا شکار ہے۔ اس تمام صورتحال میں دھرنے کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔