جامعہ کراچی، داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28 نومبر تک توسیع

جمعہ 24 نومبر 2017 20:08

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) بیچلرز، ماسٹرز، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (مارننگ پروگرام) اور شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن (چار سالہ پروگرام)، بیچلرز آف فائن آرٹس (چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام) میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :