بلاول بھٹو زرداری لاہور کے تین روزہ دورے کے بعد کراچی روانہ

جمعہ 24 نومبر 2017 20:06

بلاول بھٹو زرداری لاہور کے تین روزہ دورے کے بعد کراچی روانہ
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور کے تین روزہ دورے کے بعد کراچی روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہائوس لاہور میں تین روز قیام کیا، اپنے قیام کے دوران انہوں نے مختلف پارٹی رہنمائوں سمیت غیر ملکی سفیروں و کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ شام خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ ہوئے۔