گورنر سندھ کی لاہور آمد ، نواز شریف سے دو گھنٹے ون ٹو ون ملاقات

جمعہ 24 نومبر 2017 20:05

گورنر سندھ  کی  لاہور آمد ، نواز شریف سے دو گھنٹے ون ٹو ون ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے گزشتہ روز لاہور پہنچے لاہور پہنچنے پر گورنر سندھ سابق وزیراعظم سے ملاقات کیلئے جاتی امراء گئے جہاں انہوں نے نواز شریف سے دو گھنٹے ون ٹو ون ملاقات کی لیگی ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں کراچی کی سیاست اور ملک کی موجودہ صورتحال سمیت شریف خاندان کیخلاف نیب عدالت میں زیر سماعت ریفرنسز پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے بعد گورنر سندھ تقریبا پونے چار بجے جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے۔