فیض آباد دھرنے پر حکومت کی طرف سے طاقت کا استعمال خود ان کے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

حکومت نے فوج،عدلیہ اور دینی جماعتوں کے ساتھ اعلان جنگ کر رکھا ہے اہلسنت جماعت پاک فوج،عدلیہ اور ناموس رسالت کی خاطر دھرنا دینے والوں کے خلاف کوئی غلط ایکشن قبول نہیں کرئے گی ،سجاد نشین دربار عالیہ چورا شریف پیر سعادت علی شاہ

جمعہ 24 نومبر 2017 20:05

فیض آباد  دھرنے پر حکومت کی طرف سے طاقت کا استعمال خود ان کے کیلئے خطرناک ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) سجاد نشین دربار عالیہ چورا شریف پیر سعادت علی شاہ نے کہا کہ حکومت وقت حالات اور وقت کی نزاکت کو سمجھے فیض آباد میں پرامن دھرنے پر حکومت کی طرف سے طاقت کا استعمال خود ان کے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے حکومت نے فوج،عدلیہ اور دینی جماعتوں کے ساتھ اعلان جنگ کر رکھا ہے اہلسنت جماعت پاک فوج،عدلیہ اور ناموس رسالت کی خاطر دھرنا دینے والوں کے خلاف کوئی غلط ایکشن قبول نہیں کرئے گی یہ بات انھوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مرکز اہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان ،فقید المثال 32ویں’’ سالانہ میلاد مصطفیٰ کانفرنس ‘‘ مرکز ی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ المعروف حقانیہ مسجد و مدرسہ اعوان آبادصدر بازار اٹک کینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ حکومت وقت کو یہویوں کا ایجنڈا ہرگز پورا نہیں کرنے دیا جائے گا میں حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ اگر انھوں نے دھرنا کو ختم کرنے کیلئے طاقت کااستعمال کیا تو پورا ملک فیض آبابن جائے گاجو حکومت کیلئے جان لیوا ثابت ہوگا ہم قادینانوں کو اپنے سروں پر مسلط نہیں ہونے دیں حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس اہم مسئلہ کو افہمام و تفہیم سے حل کرئے میلاد مصطفی کانفرنس زیرصدارت علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذاشان و شوکت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی ،نظامت کے فرائض انجینئر محمد طیب میلادی،قارئی محمد یاسر اعوان، ملک مظہر نوازعطاری نے پیش کئے، تلاوت قاری محمداشفاق اویسی،نعت شریف حافظ محمد رمضان سہروردی،محمد شعبان حقانی نے پیش کی جبکہ ڈسٹرکٹ خطیب علا مہ غلام محمد صدیقی، علامہ نیاز حسین اعوان،مفتی عبدالرزاق آف گولڑہ سمیت جید علماء کرام نے خطاب کیا پیر سید سعادت علی شاہ نے کہاکہ سرکار مدینہﷺ کی آمد سے ظلمت کے بادل چھٹ گئے او ر ہر طرف انقلاب آگیا، عقیدہ ختم نبوت ایمان کی جان اور اساس ہے جس میں ذرا برابر گنجائش سمجھنے سے بھی انسان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ، اہلسنت پُر امن ہیںحکومت ختم نبوت دھرنا شرکاء پر طاقت کے استعمال سے باز رہے بصورت دیگر پورا ملک فیض آباد پوائنٹ بن جائے گا جس کی پوری ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی ،کانفرنس میںصاحبزادہ حافظ نعیم احمد دریا شریف، حاجی محمد الیاس چشتی،ڈاکٹر عرفان احمد قادری،پیر واجد علی شاہ بوٹاشریف، سید ثناء اللہ شاہ گیلانی ڈھیر شریف،ندیم رضا خان، ڈاکٹر مہتاب منیر، حاجی خان غلام خان بنگش،ڈاکٹر سید غلام، علامہ عبدالرحمن جامی،مخدوم ظفر شاہ بلیوٹ شریف،صوفی سلیم اقبال اکھوڑی شریف،صوفی دلاور نقیبی،مولانا نذیر احمد قادری، مولانا محمد رشید جامی،ڈاکٹر انتظار،مولانا محمد حنیف چشتی،حافظ الیاس الحسنی،حاجی ملک شیرافضل خان، شہزاد احمد چشتی، ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی، حاجی احمد سعیدکے علاوہ علماء کرام، مشائخ عظام، ڈاکٹرز،وکلاء ، انجینئرز، صحافی برادری، تاجران سمیت دیگر اہم سماجی ،سیاسی شخصیات و عوام اہلسنت نے بھرپور شرکت کی جس سے مسجد کا ہال، مدرسہ ،بیسمنٹ سمیت دونوں منزلیں،فرنٹ گرائونڈ عوام اہلسنت سے بھر گئیں ،کانفرنس کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء کی تواضع وسیع لنگر سے کی گئی۔


متعلقہ عنوان :