وزیراعلیٰ پنجاب 26نومبر کو پنڈدادنخان کا دورہ کریںگے

خادم اعلیٰ پنجاب کی جہلم آمد پر ترقیاتی انقلاب کا آغاز ہوگا

جمعہ 24 نومبر 2017 20:05

وزیراعلیٰ پنجاب 26نومبر کو پنڈدادنخان کا دورہ کریںگے
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) خادم اعلیٰ پنجاب کی جہلم آمد پر ترقیاتی انقلاب کا آغاز ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب 26نومبر کو پنڈدادنخان کا دورہ کریںگے اور جلسہ عام سے خطاب کریںگے،ان خیالات کااظہار رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان ،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نذر حسین گوندل،نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان اور چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان جالپ کے علاوہ تمام یونین کونسلرز کے چیئرمین نے استقبال کی تیاریوں کے ضمن میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ایک بہت بڑے ترقیاتی پیکج جس میں جلالپور کندوال نہر ،ٹیکسلا یونیورسٹی سب کیمپس ،بوچھال للٰہ روڈ ،للٰہ انٹر چینج تا پنڈدادنخان روڈ کے علاوہ جالپ اور تھل کیلئے سوئی گیس کی فراہمی اور جہلم میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کریںگے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈگری کالج گرائونڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :