جیکب آباد، غذائی قلت کا شکار بچوں کی ہلاکت کی خبر کا سیکریٹری صحت نے نوٹس لے لیا

ڈی ایچ اواورڈائریکٹر پر سخت اظہار برہمی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

جمعہ 24 نومبر 2017 19:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) غذائی قلت کا شکار بچوں کی ہلاکت کی خبر کا سیکریٹری صحت نے نوٹس لے لیا جیکب آبادپہنچے جمس میں منعقدمیٹنگ میں ڈی ایچ اواورڈائریکٹر پر سخت اظہار برہمی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں 10ہزار سے زائد غذائی قلت کا شکاربچوں سمیت پانچ کی ہلاکت کی خبروں کا سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے سختی سے نوٹس لیاہے اس سلسلے میں سیکریٹری صحت گزشتہ روزجیکب آبادپہنچے اور جمس میں ڈائریکٹر جمس محمد علی لغاری ،ڈی ایچ اوڈاکٹر ساون شیخ سے میٹنگ کی اجلاس میں سیکریٹر ی صحت نے ڈی ایچ اوپر سخت برہمی کااظہار کیا اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہونے کہاکہ جمس کو سندھ حکومت سے الگ کرنے کی باتیں صرف افواہیں ہیں اگلے ماہ ہیپاٹائٹس سی پروگرام شروع کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :