بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 28 نومبر کو دو روزہ دورے پر باغ پہنچیں گے

جمعہ 24 نومبر 2017 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 28 نومبر کو دو روزہ دورے پر باغ پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران وہ مختلف استقبالیوں سے خطاب کے علاوہ مختلف مکتب فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔جس میں وہ مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر اظہار خیال کریں گے۔