فی الحال فلموں اور ڈراموں میں کام کر نے کا نہیں سوچا ، احمد چوہدری

ن تاہم پاکستان کا نام روشن کرنے اور فیشن انڈسٹری میں نئی چیزوں کو متعارف کروانے کیلئے وہ انتہائی پر عزم ہیں،نامور ماڈل

جمعہ 24 نومبر 2017 19:57

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے نامور ماڈل احمد چوہدری نے کہا ہے کہ فی الحال فلموں اور ڈراموں میں کام کر نے کا نہیں سوچا ‘تاہم پاکستان کا نام روشن کرنے اور فیشن انڈسٹری میں نئی چیزوں کو متعارف کروانے کیلئے وہ انتہائی پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں محنت سے کام کیا جائے تو مقام ضرور ملتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے نامور فیشن ماڈل احمد چوہدری نے الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے میں نے LEO پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے ماڈلنگ کے شعبے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی بلکہ انتہائی سوچ سمجھ کیساتھ قدم رکھا ہے اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں انتہائی کامیابی کیساتھ ماڈلنگ کے شعبے میں آگے بڑھ رہا ہوں تاہم فی الحال میری تمام تر توجہ ماڈلنگ پر مرکوز ہے اس لیے فلموں یا ڈراموں میں کام کر نے کا کوئی موڈ نہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں قائم لیو پروڈکشن ملک بھر میں فیشن انڈسٹری کے نام سے اپنا منفرد مقام رکھتی ہے اس پروڈکشن انڈسٹری کی چیف ایگزیکٹو ڈولی لیو نے احمد چوہدری کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید کی ہے کہ احمد چوہدری پروڈکشن انڈسٹری میں اپنی نمایاں خدمات سر انجام دیں گے اور انڈسٹری کا نام بلند کرنے کے ساتھ ساتھ فیشن کی دنیا میں بھی منفرد انداز سے کامیابی حاصل کریں گے

متعلقہ عنوان :