ہم ملک کے خیر خواہ ہیں اور قانون کا احترام کرتے ہیں ملک کا قانون سب کیلئے برا بر ہو تا ہے،مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی

جس کیلئے ہم اپنے وطن کیلئے تن من دھن کی با زی لگا دیں گے لیکن ملک کی سالمیت اور حفاظت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے،نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان

جمعہ 24 نومبر 2017 19:57

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ ہم ملک کے خیر خواہ ہیں اور قانون کا احترام کرتے ہیں ملک کا قانون سب کیلئے برا بر ہو تا ہے جس کیلئے ہم اپنے وطن کیلئے تن من دھن کی با زی لگا دیں گے لیکن ملک کی سالمیت اور حفاظت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی جامع مسجد نور اسلام چناب نگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے اانہوں نے کہا کہ آج ہیمیں متحد ہو نے کی ضوررت ہے فرقہ وارانہ ہا تھو ں سے نکل کر ملک کی خا طر سوچنا اور فیصلہ کر نا ہو گا ملک کو صحیح سمت پر لا نے کیلئے تما م مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو نا ہو گا ہمیں آپس کے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کر نا ہو گا جس کیلئے دینی قوتوں کو ہمت و لگن سے سخت جدوجہد کرنا ہو گی ملک عزیز پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتیں بیرونی ہیں جو اپنی سازشوں کے بل بوتے پر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے یہ گھنائونا فعل سر انجام دے رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اب ضرورت اس امر کی ہے کہ دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور اپنا موثر کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ عالم کفر اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پو ری دنیا کے لوگوں تک اسلا م پہنچے گا اور کفر کے ایوانوں تک یہ پیغام پہنچے گا اس پیغام کو پہچانا ہمارا فرض ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کر نا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :