الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات سے قبل ہی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی چھانٹی کا فیصلہ

ْ قانونی تقاضے پورے نہ کرنیوالی سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنیکا عمل 2 دسمبر سے شروع ہوگا

جمعہ 24 نومبر 2017 19:57

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات سے قبل ہی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات سے قبل ہی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی چھانٹی کا فیصلہ کر لیا ہے ، الیکشن ایکٹ 2017کے تحت قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کا عمل 2 دسمبر سے شروع کر دیا جائے گا ،سیاسی بلیک میلنگ اور بیرونی مفادات کے حصول کیلئے قائم سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات سے پہلے ہی خارج کر دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر نوٹس بھجوایا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق سیاسی جماعتوں کیلئے درج مطلوبہ کوائف 2دسمبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں جس میں سیاسی جماعتوں کو دو لاکھ روپے ان لسٹمنٹ فیس اور 2ہزار پارٹی ممبران کی لسٹ بمعہ شناختی کارڈ فوٹو اسٹیٹ جمع کرانی ہوگی الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو متنبہ کیا ہے کہ 2دسمبر تک مطلوبہ کوائف اور فیس فراہم نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا جائے گا اور ان سیاسی جماعتوں کو دیا جانے والا انتخابی نشان کسی بھی الیکشن کے موقع پر جاری نہیں کیا جائے گاالیکشن کمیشن کے مطابق تاحال کسی بھی سیاسی جماعت نے ابھی تک مطلوبہ کوائف جمع نہیں کرائے ہیں اور 2دسمبر تک مطلوبہ کوائف فراہم نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کیلئے قانونی کاروائی پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا واضح رہے کہ ا لیکشن کمیشن کی جانب سے گذشتہ مہینے بھی اسی طرح کا نوٹس تمام سیاسی جماعتوں کو جاری کیا گیا تھا اور انہیں جلد از جلد مطلوبہ کوائف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

۔۔۔۔۔ اعجاز خان

متعلقہ عنوان :