ہنگو ،لو کل گو رنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل معطل

جمعہ 24 نومبر 2017 19:57

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء)لو کل گو رنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کشن آفیسر میل معطل کر دئیے گئے۔ضلع ناظم ہنگو نے سر کاری اعلامیہ جاری کر دیا ۔محکمہ تعلیم مر دانہ قوانین کی خلاف ورزیاں کر تے ہو ئے مسلسل ضلعی حکو مت کے جا ئز قانونی اختیارات کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ضلع نا ظم مفتی عبیداللہ ۔

تفصیلات کے مطا بق ضلع نا ظم ہنگو کے دفتری جاری کر دہ سر کاری اعلا میہ لیٹرزنمبر504 کے مطا بق کہ محکمہ تعلیم مر دانہ ہنگو کے ڈسٹر کٹ ایجو کشن آفیسر محمد شو کت اور ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر عقل با دشاہ کو لو کل گو رنمنٹ ایکٹ سال 2015 کی جاری کر دہ پا لیسی کے تحت قوانین رولز ریگولیشن کی خلاف ورزیوں پر اپنے اپنے عہدوں سے معطل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم ہنگو مفتی عبیداللہ کا اس حوالے سے کہنا تھا ضلع ہنگو میں دیگر سر کاری محکمے مقامی حکو متوں کے لئے اختیارات کے دائرہ اختیار کی پا بندی کر تے ہیں مگر محکمہ تعلیم مر دانہ ہنگو کے آفسران کو با رھا سر کاری طو رپر لو کل گو رنمنٹ ایکٹ کی پا بندی کر نے اور وضع شدہ قوانین کے تحت ضلعی حکو مت کو اعتماد میں لینے کی گزارشات کے باوجود ،ضلعی حکو مت کے قیام سے اب تک تقرریوں یا تبا دلوں یا کسی بھی محکما نہ فیصلوں سے ضلعی حکو مت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔

ضلع نا ظم کا کہنا تھا کہ مذکورہ آفسران اکثر اوقات ضلعی ایوان کے عوامی مفاد کے اجلاسوں سے بھی غا ئب رہ کر ضلعی ایوان کے وقار کو مجروح کیا ۔جس کے با عث عوام کے بہترین مفاد میں ڈسٹر کٹ ایجو کشن آفیسر مر دانہ محمد شو کت اور ڈ پٹی ڈی ای او مردانہ عقل با دشا ہ کو اپنے اپنے عہدوں پر مزید فرائض انجام دینے سے معطل کر دیا گیا ہے اور اُن کی معطلی اعلا میہ کی کا پیاں صو بائی حکومت ،محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کے حکام بالا اور ضلعی انتظا میہ کو بھی ارسال کر دی گئیں ہیں ۔۔