لاہور ہائیکورٹ،نواز شریف سے پروٹوکول کی 40 گاڑیاں واپس لینے کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

جمعہ 24 نومبر 2017 19:56

لاہور ہائیکورٹ،نواز شریف سے پروٹوکول کی 40 گاڑیاں واپس لینے کیلئے درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے پروٹوکول کی 40 گاڑیاں واپس لینے کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی درخواست پر سماعت کی جس میں نواز شریف کی جانب سے 40 گاڑیوں کے پروٹوکول کے استعمال کو چیلنج کیا گیا ہی. درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں نااہل قرار دیا جس کے بعد انہیں وزیر اعظم کے منصب سے سبکدوش ہونا پڑا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق نااہلی کے فیصلے کے باوجود نواز شریف پروٹوکول لے رہے ہیں۔ درخواست گزار نے بتایا کہ استحقاق نہ ہونے کے باوجود نواز شریف پنجاب ہاوس بھی استعمال کر رہا ہے۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ پروٹوکول میں 40 گاڑیوں کے استعمال سے عوام کے پیسے کا ضیاع ہے۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران نواز شریف اور مریم نواز کے پروٹوکول کی مد میں 2.18 ملین خرچ کیے گئے۔ درخواست گزار عندلیب عباس نے استدعا کی کہ نواز شریف سے پروٹوکول واپس لینے کے ساتھ ساتھ ان کے پنجاب ہاوس استعمال کرنے پر بھی پابندی لگائی جائے۔ درخواست پر آئندہ سماعت 21 دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :