راولپنڈی: نیوٹائون پولیس نے دھرنا مظاہرین کیلئے کھانا لے جانے والی وین تحویل میں لے لی

جمعہ 24 نومبر 2017 19:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) تھانہ نیوٹائون کی پولیس نے فیض آباد میں دھرنا مظاہرین کے لئے کھانا لے جانے والی وین کو تحویل میں لے کر تھانے میں منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 19 روز سے جڑواں شہروں کی مصروف شاہراہ فیض آباد میں دھرنا دینے والے مظاہرین کے لئے کھانا لے جانے والی وین سے تحویل میں لے کر کھانا لے جانے والے شخص اور ڈرائیور کو تھانے کے 800 پیکٹ اور گاڑی سمیت تھانے میں بند کر دیا واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ مظاہرین کی سرپرستی کون کر رہا ہے اور انہیں کھانے کون مہیا کر رہا ہے ۔

ان کے کھانے کی فراہمی روکی جائے جس پر پولیس نے الیکشن لیتے ہوئے دھرنا مظاہرین کو کھانے پینے کی اشیاء کی سپلائی بند کرنے کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :