مذہبی جماعت 'تحریک لبیک یارسول اللہ' کے تحت احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری

جمعہ 24 نومبر 2017 19:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت 'تحریک لبیک یارسول اللہ' کے تحت احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ 'تحریک لبیک یارسول اللہ' کے تحت 19 نومبر کو نمائش سے تبت سینٹر تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم شرکاء نے نمائش چورنگی پر ہی دھرنا دے دیا۔

(جاری ہے)

دھرنے کے چھٹے روز ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے سبب شرکاء صبح ہوتے ہی سڑک کے بیچ سے ہٹ کر ایم اے جناح روڈ کے کنارے پر آگئے اور نمائش سے صدر جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جبکہ لگائی گئی رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں۔دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے تب تک کراچی میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔ #

متعلقہ عنوان :