اسلام آباد دھرنا،عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی،سائلین کی مشکلات میں اضافہ

جمعہ 24 نومبر 2017 19:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں اٹھارویں دن بھی مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی ۔ تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنا کے باعث سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے اہم داخلی راستہ فیض آباد پر تحریک لبیک کی جانب سے دھرنا مسلسل اٹھارویں دن سے جاری ہے جس کے باعث عدالتی کارروائی التوا کا شکار ہے مسلسل اٹھارہ دن سے جاری دھرنا کے باعث اسلام آباد کی مقامی عدالتوں میں ہزاروں مقدمات ملتوی کی گئی ہے جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دھرنا کے باعث کئی مقدمات میں فیصلہ بھی تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :