کرکٹ کے بعد ہاکی کا عالمی میلہ پاکستان میں سجانے کا منصوبہ تیار کرلیا

ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے نام فائنل ، حتمی اعلان دو تین روز تک متوقع

جمعہ 24 نومبر 2017 19:39

کرکٹ کے بعد ہاکی کا عالمی میلہ پاکستان میں سجانے کا منصوبہ تیار کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) کرکٹ کے بعد ہاکی کا عالمی میلہ پاکستان میں سجانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے گئے جب کہ حتمی اعلان دو تین روز تک متوقع ہے۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور میزبان ملک کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لے گی جب کہ سیریز کے یہ مقابلے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 9 ممالک کے 20 کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی، ورلڈ الیون ٹیم 14 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز پر مشتمل ہوگی جس میں ہالینڈ، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، جرمنی، انگلینڈ، جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے کھلاڑی شامل ہوں گے، ورلڈ الیون کا اعلان 25 نومبر تک کر دیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :