لاہور،بلیک فرائیڈے منانے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

جمعہ 24 نومبر 2017 19:39

لاہور،بلیک فرائیڈے منانے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بلیک فرائیڈے منانے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شہری نوید انوارکی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ جمعہ کا دن مسلمانوں کے لئے اہمیت اور برکت کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ چیزوں کی فروخت کے نام پر بلیک فرائی ڈے منانا اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سرکاری سطح پر بلیک فرائی ڈے منانے پر پابندی عائد کرنے کا حکم صادر کرے،اسلامی نظریاتی کونسل کو اس معاملے کی سنگینی سے جائزہ لینے کا حکم دیا جاہے،پاکستان میں مغربی کلچر کے بڑھتے ہوئے فروغ پر پابندی عائد کی جائے،عدالت اپنے فیصلے کی کاپی صوبوں کے گورنر اور وزرائے ا علیٰ کو بھجوانے کے احکامات دے،بلیک فرائی ڈے کی بجائے برائٹ فرائیڈے کے نام سے صارفین کو سہولت مہیا کرنے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :