سابق وزیراعظم سے پروٹوکول واپس لینے کیلئے درخواست

لاہورہائی کورٹ نے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعہ 24 نومبر 2017 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے پروٹوکول واپس لینے کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عندلیب عباس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو نااہل کیا،سابق وزیر اعظم نہ صرف پروٹوکول لے رہے ہیں بلکہ غیر قانونی طور پر پنجاب ہاوس کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کے لئے بھی استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی کے پروٹوکول کے ساتھ 40 گاڑیاں ہیں جو کہ عوام کے پیسے کا ضیاع ہے،انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران نواز شریف اور مریم نواز کے پروٹوکول کی مد میں اب تک 28 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نواز شریف سے پروٹوکول واپس لینے اور پنجاب ہاوس میں میٹنگز کرنے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے، جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :