ملک میں سینیٹ الیکشن سے قبل کوئی ایڈونچرہو سکتا ہے، سینیٹرپروفیسرساجد میر

سویلین بالادستی کیلئےتمام جمہوری قوتوں کوایک ہونا ہوگا،جمہوری قوتوں میں تقسیم اور دراڑیں ڈالنےوالے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں۔امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کاجمعہ کے اجتماع سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 نومبر 2017 19:19

ملک میں سینیٹ الیکشن سے قبل کوئی ایڈونچرہو سکتا ہے، سینیٹرپروفیسرساجد ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر2017ء ) : مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیرسینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر پارلیمنٹ کو فوقیت حاصل ہے ۔ ادارے اپنی حدود میں رہ کرکام کریں تو کبھی تناؤ پیدا ہی نہ ہو ۔ مگر بدقسمتی سے یہاں طالع آزماؤں نے جمہوریت پر شب خون مارا اور ماورائے آئین اقدامات اٹھائے گئے ۔ موجودہ حالات میں بھی ماورائے آئین اقدام کا خدشہ موجود ہے ۔

سینیٹ الیکشن سے قبل کوئی ایڈونچر ہو سکتا ہے ۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع کے بعد مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں میں تقسیم اور دراڑیں ڈالنے والے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں ۔ سویلین بالادستی کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو ایک ہو نا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی درست نہیں مگر اس کے اسباب پر غور کرنا ہو گا کہ ایسی نوبت کیوں پہنچی ہے ۔

پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ یہ درست ہے کہ قومی حمایت کے بغیر کوئی فوج کامیاب نہیں ہوسکتی۔ٍ عدلیہ اور فوج کمزور ہو جائے تو یہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہے۔ تمام اداروں کو آئین کی سربلندی کیلئے اپنا کام کرنا ہو گا۔ تاہم اس تاثر کو دن بدن تقویت مل رہی ہے ، ملک میں نصاف سے زیادہ سیاسی انتقام کی بوآرہی ہے ،سسٹم کیخلاف محلاتی سازشوں کا تاثر بھی بلاوجہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :