وزیراعلیٰ بلوچستان نے کی سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرز کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا، سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب

جمعہ 24 نومبر 2017 19:33

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کی سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرز کے ساتھ پیش آنے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرز کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی اور آئی جی پولیس بلوچستان کو اس واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی اور انہیں فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ ہڑتال سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے عام آدمی اور ہسپتال میں زیرعلاج مریض متاثر ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غنڈہ گردی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ڈاکٹرز اورا نتظامیہ کے ساتھ غیرمناسب رویہ روا رکھنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :