Live Updates

صوبائی حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، تحریک انصاف بلوچستان

ڈی آئی جی اشرف نور ، میجر اسحاق کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، صوبے میں صحت سمیت تعلیم کا شعبہ تنزلی کا شکار ہے، صوبائی بیان

جمعہ 24 نومبر 2017 19:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف ویسٹ ریجن کے صدر باری بڑیچ، ویسٹ ریجن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منیر بلوچ، ساؤتھ ریجن کے صدر میر تاج محمد رند ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے اپنے بیان میں صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے صوبے میں صحت و تعلیم سمیت ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے صوبائی حکومت کی کارگردگی انتہائی مایوس کن ہے صوبے کے عوام صوبائی حکومت سے شدید مایوس ہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈی آئی جی اشرف نور ، میجر اسحاق کی شہادت پر شدید صدمہ ہے ملک کے خاطر جانیں قربان کرنے پر افسران و شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی امید کی آخری کرن ہے پاکستانی عوام تمام آزمائے ہوئے لوگوں سے تنگ آچکی ہے بلوچستان کی عوام کو بہتر اور خوشحال بلوچستان کا پروگرام دیں گے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت میں پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے صوبے میں پارٹی فعال کرنے کا سہرا صوبائی صدر کو جاتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات