کوئٹہ،برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی

جمعہ 24 نومبر 2017 19:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت ودیکھ بھال کے سلسلے میں 25نومبرکو انڈسٹریل گرڈکے پشتون آباد اولڈ، نیو اورپشتون آباد ایکسپریس فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک۔مری آبادگرڈکے کانسی IIفیڈر سے ایک بجے دن تا تین بجے سہ پہرنیز سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈردوپہر2بجے سے شام 5بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈرسہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندہوگی۔

اسی طرح 26نومبر کو(بروزاتوار)مری آبادگرڈسٹیشن کے مری آباد، طوغی روڈ، گلستان روڈ، سٹاف کالج، نیو لیاقت بازارایکسپریس اورکانسی 1فیڈروں سے صبح10بجے تا ایک بجے دن جبکہ انڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس فیڈرصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک۔

(جاری ہے)

سٹی گرڈکے سٹیڈیم فیڈردوپہر2بجے سے شام 4بجے تک ،مری آبادگرڈکے گلستان روڈفیڈرشام 5بجے سے شام 7بجے تک بجلی بندرہے گی۔

27نومبر کومری آبادگرڈکے سٹی فیڈرصبح9بجے سے 12بجے تک۔مری آبادگرڈکے مری آباد، سیدآباد اورلیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے صبح10بجے تا ایک بجے دن جبکہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازار،جناح روڈسریاب گرڈکے جان محمد،چشمہ فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک اور سریاب گرڈ کے اولڈسیٹلائٹ ٹائون فیڈرسہ پہر3بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 25اور26نومبرکو (روزانہ)مچھ گرڈسٹیشن کے مرائو ، سپلنجی اورسبی گرڈکے سالم شاہ، کینٹ، رورل، سبی سٹی فیڈروں سے صبح 8بجے تا دوپہر2بجے نیز27نومبرکو سبی گرڈکے مل،اولڈڈھاڈراورڈھاڈرایکسپریس فیڈرزسے صبح8بجے سے 2 بجے دن تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :