انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کا این او سی جاری کردیا

جمعہ 24 نومبر 2017 19:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کا این او سی جاری کردیاہے جبکہ احتساب عدالت نے بھی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کا علاج کرانے کے معاملہ پر سماعت ہوئی، کراچی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی، جس کے بعد نسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو 24نومبر سے 6جنوری 2018تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور این او سی جاری کردیا ۔

عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کوسپریم کورٹ سے اجازت پہلے ہی مل چکی ہے، ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کے لیے این او سی کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر عاصم کی غیر موجودگی میں کیسز چلتے رہیں گے۔ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت سپریم کورٹ کی جانب سے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کے بعد دی گئی۔