Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھیرہ میں تہر ے قتل کی لرزہ خیز واردات کی رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 24 نومبر 2017 19:28

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھیرہ میں تہر ے قتل کی لرزہ خیز واردات ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھیرہ میں تہر ے قتل کی لرزہ خیز واردات کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق میڈیا میں قتل کی خبر یں چلنے کے بعد فوری طور پر آر پی او سرگودھا ڈاکٹر اختر عباس سیال سے اس واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی واردات کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز بھی تھانہ سٹی پولیس کی حراست میں نوجوان حسیب الرحمان کی مبینہ پولیس تشدد سے موت واقع ہوگئی تھی پولیس اس واقعہ کو خود کشی قرار دے رہی ہے جبکہ مرنے والے نوجوان کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس کے تشدد کے باعث ہمارے بیٹے کی موت ہوئی ہے ۔

آئی جی پنجاب عارف نواز نے فوری طور پر اس واقعہ کی بھی رپورٹ طلب کرلی تھی جس پر پولیس حکام نے ڈی ایس پی سٹی غلام عباس کو واقعہ کی تحقیقات کرکے واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاتھا ۔تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ ابھی تک موصول نہ ہوئی ہے جس کے باعث رپورٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات