سردار عتیق احمد خان نے جمعیت علمائے اسلام جموں کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف کی والدہ ماجدہ کے انتقال پردلی تعزیت کا اظہار

جمعہ 24 نومبر 2017 19:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) آل جموںو کشمیرمسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے جمعیت علمائے اسلام جموں کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف کی والدہ ماجدہ کے انتقال پردلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں صدر مسلم کانفرنس نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینئر نائب صدر مرزا محمد شفیق جرال، ممبر اسمبلی ملک محمد نواز خان، چیف آرگنائزر سردار صغیر چغتائی، ضلعی صدر سردار محمد الطاف خان، چیئرمین پارلیمانی بورڈ راجہ محمد یٰسین خان، ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار عثمان علی خان، چیئرمین مالیات سردارالطاف خان ، سیکرٹری مالیات سردار افتخار رشید چغتائی، چیئرمین سفارتی امور ونگ سردار صہیب الحسن، چیئرمین میڈیا راجہ محمد لطیف حسرت، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار واجدبن عارف، ملک سجاد ضیاء ایڈووکیٹ، ، سردار محمد سعید خان،رائے عبدالرائوف خان، آفس سیکرٹری سردار کلیم ارباب خان اور معاون مرکزی سیکرٹریٹ رانا غلام حسین نے بھی مولانا سعید یوسف خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار اور اہل خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :