ْآرمی چیف سے ترک سفیر کی الوداعی ملاقات ،دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی

جنرل راحیل شریف نے پاک ترک تعلقات کو مستحکم بنانے پر ترک سفیر کی کے کردار کو سراہا، آئی ایس پی آر

جمعہ 24 نومبر 2017 19:27

ْآرمی چیف سے ترک سفیر کی الوداعی ملاقات ،دہشت گردی کیخلاف پاک فوج ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر صادق بابرگرگن نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان سے سبکدوش ہونے والے ترک سفیر صادق بابر گرگن نے جنرل ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

جس میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے ترک سفیر کی خدمات کو سراہاتے ہوئے پاک ترک برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستحکم کرنے پر زور دیا جبکہ ترک سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ قبل ازیں آرمی چیف نے پشاور دھماکے میں شہید ہونے ولاے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پولیس سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی ماں کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے ہمارا عزم کبھی کمزور نہیں ہو گا اور وطن کو درپیش خطرات کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے ۔ ۔