ہم کسی کے کمپروہمائز سے اقتدار میں نہیں آنا چاہتے، میرے دور میں کوئی سیاسی کاروائی نہیںہوئی، ہم نے تمام سیاسی کیس واپس لے لیے تھے،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جماعت زندہ ہوگئی ہے ،ملتان میں بھٹوکا نواسہ تاریخی جلسہ کرے

گا،سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے سینئروائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کا ملتان میں تقریب سے خطاب

جمعہ 24 نومبر 2017 19:23

ہم کسی کے کمپروہمائز سے اقتدار میں نہیں آنا چاہتے، میرے دور میں کوئی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے سینئروائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم کسی کے کمپروہمائز سے اقتدار میں نہیں آنا چاہتے، میرے دور میں کوئی سیاسی کاروائی نہیںہوئی، ہم نے تمام سیاسی کیس واپس لے لیے تھے،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جماعت زندہ ہوگئی ہے ،ملتان میں بھٹوکا نواسہ تاریخی جلسہ کرے گا،15دسمبر کو ملتان میں منعقدہ پیپلزپارٹی کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے سے نقصان ہوتا ہے،کوئی فائدہ نہیں ہوتا ،جو بڑے لوگ ہیں وہ پارٹیاں چھوڑ جاتے ہیں مگر کارکن پارٹی نہیں چھوڑتا،پیپلزپارٹی کا اثاثہ کارکنان ہیں۔

(جاری ہے)

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کارکنان سے مشورہ کرکے عہدیداربنائے اور ان کی رائے کو ہمیشہ اہمیت دی۔انہوں نے کہا کہ میری وزارت عظمی کے دور میں کوئی سیاسی کاروائی نہیں ہوئی ہم نے تمام سیاسی کیس واپس لے لیے تھے ، میں وزیراعظم بنا تو نیب کا ادارہ اپنے سے لے کر وزیر قانون کودے دیا ، ہم اپنے احتساب کے لیے اپوزیشن کے لیڈر کو جواب دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کے خلاف خط کیسے لکھتا ،صدر کو کیسے سوئس مجسٹریٹ کے حوالے کرتا یہ پاکستان کے آئین کے خلاف تھا۔ میں نے اداروں میں تصاد م نہیں کروایا اور عوام میں واپس آگیا،مشرف نے ایمرجنسی کس پر لگائی میڈیا پر لگائی ججوں کو نظر بند کر دیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے بعد ذولفقار علی بھٹو بڑے لیڈر تھے،نوجوانوں کو نوکریوں پر مستقل کرنے والی پیپلز پارٹی تھی۔