سربراہ پاکستان سنی تحریک کی اپیل پرجمعہ کو ملک گیر یوم تحفظ ختم نبوتؐ کے طورپر منایاگیا،ملک بھر میں کانفرنسز، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے

وزیر عظم دوٹوک اعلان کریں کہ امریکی دباؤ پر قانون ناموس رسالت تبدیل نہیں کیا جائے گا، راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور ختم نبوت کے غداروں کو سخت ترین سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے، حکومت کنٹینر کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ختم نبوت سے غداری کرنے والی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی،وزیر قانون کو برطرف نہ کیا گیا تو وزیر اعظم سمیت سب وزیروں کی چھٹی ہو جائے گی، اسلام آباد دھرنے کے خلاف طاقت استعمال ہوئی تو عید میلاد النبی کے تمام جلوسوں کا رخ اسلام آباد کی طرف ہو گا،محمد ثروت اعجاز قادری کا نمازجمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب

جمعہ 24 نومبر 2017 19:23

سربراہ پاکستان سنی تحریک کی اپیل پرجمعہ کو ملک گیر یوم تحفظ ختم نبوتؐ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پرجمعہ کو ملک گیر یوم تحفظ ختم نبوتؐ کے طورپر منایاگیااورملک بھر میں کانفرنسز، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے،اس سلسلے میںغوری ٹائون میں جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کاکہناتھاکہ وزیر عظم دوٹوک اعلان کریں کہ امریکی دباؤ پر قانون ناموس رسالت تبدیل نہیں کیا جائے گا، راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور ختم نبوت کے غداروں کو سخت ترین سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے، حکومت کنٹینر کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ختم نبوت سے غداری کرنے والی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی،وزیر قانون کو برطرف نہ کیا گیا تو وزیر اعظم سمیت سب وزیروں کی چھٹی ہو جائے گی، اسلام آباد دھرنے کے خلاف طاقت استعمال ہوئی تو عید میلاد النبی کے تمام جلوسوں کا رخ اسلام آباد کی طرف ہو گا،ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ عیدمیلادالنبی کے تمام پروگراموں کو ختم نبوت سے منسوب کیا جائے گاور ملک بھر میں دس ہزارسے زائد بڑی کانفرنسز،سیمینارزاورجلوس نکالے جائیں گے،حکومت ربیع الاول کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرے، عید میلاد النبی کے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،حکومت عید میلاد کے جلسوں اور جلوسوں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات یقینی بنائے، مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ طاہراقبال چشتی، علامہ وسیم عباسی، علامہ عمران نظامی، علامہ شوکت حسین نقشبندی، علامہ قاسم موہڑوی، علامہ ریاض الرحمن ،علامہ بشیر نقشبندی،علامہ اشتیاق قادری، علامہ وقارحسین عباسی،علامہ سرفرازچشتی،علامہ امانت علی حیدری ودیگرنے جڑواں شہروں میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت دھرنے سے ملک بھر کے کروڑوں عاشقان رسول کو ولولہ تازہ ملا ہے،پوری قوم کی ہمدردیاں دھرنے والوں کے ساتھ ہیں،حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن دھرانے پر تلی ہوئی ہے، پرویز رشید کو وزارت سے ہٹایا جا سکتا ہے تو زاہد حامد کو کیوں نہیں ہٹایا جا سکتا پر امن اہل سنت کو امن کے راستے سے ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے، ہم نے جنازے اٹھائے ہیں لیکن ہتھیار نہیں اٹھائے، اہل سنت اپنے اکابرین کے راستے پر چلتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے،اسلام آباد اور پنڈی کے عوام کی پریشانیوں کی اصل ذمہ دار حکومت ہے جو ایک مہینہ گزر نے کے بعد بھی ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنے والے مجرموں کو سامنے نہیں لائی۔