تحریک لیبک کے دھرنے کے شرکاء کیلئے پانی اور کھانا بند ،شرکاء نے دن پیاسے اور بھوکے پیٹ گذرا

تھانہ صادق آباد کی حدود میں پولیس نے دھرنے والوں کیلئے جانے والا کھانا ضبط کر لیا ،پکڑی جانے والی سوزوکی میں سالن اور نان موجود تھے، دھرنے والوں کے لئے میڈیکل کیمپ لگانے والی ہلال احمر گاڑی کو بھی روک لیا

جمعہ 24 نومبر 2017 19:23

تحریک لیبک کے دھرنے کے شرکاء کیلئے پانی اور کھانا بند ،شرکاء نے دن پیاسے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) حکومت کی جانب سے جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد میںتحریک لیبک کے دھرنے کے شرکاء کیلئے پانی اور کھانا بند کرنے کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں نے دن پیاسے اور بھوکے پیٹ گذرا، تھانہ صادق آباد کی حدود میں پولیس نے دھرنے والوں کیلئے جانے والا کھانا ضبط کر لیا ،پکڑی جانے والی سوزوکی میں سالن اور نان موجود تھے ۔

دھرنے والوں کے لئے میڈیکل کیمپ لگانے والی ہلال احمر گاڑی کو بھی روک لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کی ناکہ بندی کے بعد شرکاء دن کو کھانا نہ کھا سکے جب کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے دھرنا شرکاء کی اکشریت نے تیمم کرکے نماز جمعہ پیر افضل قادری کی اقتدا میں ادا کی ۔ دوسری جانب تھانہ صادق آباد کی حدود میں پولیس نے دھرنے والوں کے لئیے جانے والا کھانا ضبط کر لیا ۔

پکڑی جانے والی سوزوکی میں سالن اور نان موجود تھے ۔ دھرنے والوں کے لئے میڈیکل کیمپ لگانے والی ہلال احمر گاڑی کو بھی روک لیا۔ہلال احمر کے ترجمان کے مطابق انجمن کی جانب سے احتجاجی دھرنے کے مقام پر ہلال احمر نے کیمپ لگایا ۔ جس میں سینکڑوںاحتجاجی شرکاء نے اپنا معائنہ کریا ۔ چیک اپ کے نتیجے میں انہیں ادویات مفت تقسیم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :