وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات

جمعہ 24 نومبر 2017 19:23

وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جمعہ کو ملاقات کی۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات زیر غور آئے جبکہ سیکورٹی اور معاشی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق پایا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی بنیاد باہمی خیر سگالی پر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی سے سرمایہ کاری کیلئے پیدا ہونے والے مواقع سے برطانوی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :