ہم نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور ویژن 2020ء کو فوکس کر رکھا ہے،ہاکی کے فنڈز ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں،ورلڈ الیون

جنوری میں پاکستان آ رہی ہے،ہالینڈ سے گول کیپر کوچ منگوا رہے ہیں، وزارت کی طرف سے 6نئی آسٹروٹرف کا پی سی ون بھی فائنل ہوچکا ہے،اسلام آباد میں ہاکی اکیڈمی کے قیام پر کام شروع ہو چکا ہے، سندھ کے وزیر اعلی ٰنے ہر سال سندھ کے بجٹ میں ہاکی کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کا وعدہ کیا ، ایشیئن گیمز میں فتح حاصل کرکے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرینگے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر کی پریس کانفرنس

جمعہ 24 نومبر 2017 19:23

ہم نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور ویژن 2020ء کو فوکس کر رکھا ہے،ہاکی کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور ویژن 2020کو فوکس کر رکھا ہے،ہاکی کے فنڈز ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں، فنڈز کا آڈٹ کروانے جا رہے ہیں ،ورلڈ الیون جنوری میں پاکستان آ رہی ہے،ہالینڈ سے گول کیپر کوچ منگوا رہے ہیں، وزارت کی طرف سے 6نئی آسٹروٹرف کا پی سی ون بھی فائنل ہوچکا ہے،مختلف اداروں کی ہاکی ٹیمیں بنا رہے ہیں،اسلام آباد میں ہاکی اکیڈمی کے قیام پر کام شروع ہو چکا ہے، سندھ کے وزیر اعلی ٰنے ہر سال سندھ کے بجٹ میں ہاکی کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کا وعدہ کیا جبکہ ایشیئن گیمز میں فتح حاصل کرکے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرینگے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری شہباز احمد سینئر اور خزانچی اخلاق احمد عثمانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور ویژن 2020کو فوکس کر رکھا ہے،ہاکی کے فنڈز ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں جن کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔پاکستان میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی سرگرمی دیکھنے کو ملی جب 11غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے۔اب 10جنوری2018کو ورلڈ الیون پاکستان آ رہی ہے اور وہ کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں میچ کھیلے گی جبکہ اسلام آباد میں اس موقع پر فیسٹیول کا انعقاد کرینگے،اس کا کریڈٹ شہباز سینئر کو جاتا ہے جبکہ ورلڈ الیون اور ہاکی لیگ کیلئے حکومت کی طرف سے این او سی مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورے میں ہماری ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکی تاہم ہاکی کی ترقی کیلئے آسٹریلیا سے بات ہوئی ہے۔ہالینڈ سے گول کیپر کوچ منگوا رہے ہیں جوکہ ہمارے گول کیپرز کی تربیت کریگا۔خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ہم نے ڈومیسٹک سٹرکچر کو کافی بہتر کیا ہے،دو سال میں سٹرکچر کھڑا کرنا بہت مشکل کام تھا،اب ملک کے 110اضلاع میں ہاکی کھیلی جا رہی ہے،انڈر۔

18،انڈر۔19اور انڈر۔21ٹیمیں تیار کر رہے ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑی سامنے آ سکیں نیز سکولوں اور کالجز میں ہاکی کے کھیل کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جبکہ وزارت کی طرف سے 6نئی آسٹروٹرف کا پی سی ون بھی فائنل ہوچکا ہے جن میں اسلام آباد ، واہ فیصل آباد،پشاور اور سیالکوٹ شامل ہیں،کامن ویلتھ گیمز میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ ایشیئن گیمز میں فتح حاصل کرکے اولمپکس کیلئے کوالفائی کرنے کی کوشش کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اکیڈمی قائم کرنے جا رہے ہیں،واہ کی ہاکی ٹیم بنائی جارہی ہے جبکہ زرعی ترقیاتی بنک اور فوجی فاونڈیشن کی ہاکی کی ٹیمیں بنا دی ہیں اور ان کھلاڑیوں کو ان اداروں میں نوکریاں بھی مل گئی ہیں،دو سال کے دوران وننگ کمبی نیشن بنائینگے۔انہوں نے بتایا کہ ہاکی لیگ میں بہترین کھلاڑی سامنے لائینگے،میری خواہش ہے کہ بھارت کے کھلاڑی بھی اس لیگ میں شرکت کریں تاہم ان کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے سینئرز کا احترام کرنا ہوگا ،جوہر بارو کے ٹورنامنٹ میں دعوت نہیں ملی اس لئے اس میں شرکت نہیں کر سکے جبکہ پہلی مرتبہ بورڈ کے اجلاس میں فنڈز کی تمام تفاصیل پیش کیں،ہم نے اپنے فنڈز کا آڈت کروا لیا ہے اب ہم نے حکومت کو خط لکھا ہے کہ وہ ہمارے فنڈز کا سرکاری طور پر آڈٹ کروائیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی اور ان سے ہاکی کی ترقی کے ایشو پر بات ہوئی ،انہوں نے ہر سال سندھ کے بجٹ میں ہاکی کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ اس سال کیلئے بھی 10کروڑ روپے کے فنڈز کی حامی بھر لی ہے نیز انہوں نے ہاکی کے سابقہ انعامات کے بقایا جات 35لاکھ روپے کی رقم بھی فراہم کر دی ہے جبکہ انہوں نے سندھ کیلئے دو ٹیمیں بھی خریدنے کا اعلان کیا ہے نیز سندھ بنک کی ہاکی ٹیم بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 11آسٹروٹرف لگائی گئی ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے تمام اضلاع میں آسٹروٹرف بچھانے اور ہاکی اکیڈمی کے قیام کا بھی وعدہ کیا ہے۔