وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نااہلی کیس میں اپنا تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا

جمعہ 24 نومبر 2017 19:20

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نااہلی کیس میں اپنا تحریری جواب اسلام آباد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نااہلی کیس میں اپنا تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا جس میں انہوں نے اپنے خلاف درخواست پر اعتراضات اٹھادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے 23 صفحات پر مشتمل تحریری جواب میں کہا گیا ہی کہ درخواست گزارکی الیکشن پٹیشن اور نظرثانی درخواست مسترد ہوچکی ہے، درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کرتے وقت بعض حقائق چھپائے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ عثمان ڈارقانون کی خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کرسکے، درخواست گزار نے تمام دستاویزات کاغذات نامزدگی سے حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :