موجودہ حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے مہنگے تیل سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانے بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے‘چودھری عابد شیر علی
سابقہ حکومت نے پرانے پاور پلانٹس کی بحالی اور دیکھ بھال کا کام نہیں جس کے باعث سسٹم کنسٹرینٹس بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں ‘وزیر مملکت برائے توانائی
جمعہ 24 نومبر 2017 19:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی پاور سسٹم میں سرپلس بجلی دستیاب ہے تاہم چند مخصوص سسٹم کنسٹرینٹس اور لائن لاسزکی وجہ سے ڈسٹری بیوشن کمپنیاں لوڈ شیڈنگ کرنے پر مجبور ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے مہنگے تیل سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانے بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پرانے پاور پلانٹس کی بحالی اور دیکھ بھال کا کام نہیں جس کے باعث سسٹم کنسٹرینٹس بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ تین برسوں میں بجلی کے کئی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ چودھری عابد شیر علی نے کہا کہ وزارت توانائی نے پہلے ہی سسٹم کنسٹرینٹس کی نشاندہی کی اور متعلقہ اداروں کو اپنا ترسیلی نظام ہنگامی بنیادوں پر اپ گریڈ کرنے کا ہدف دیا ۔سسٹم کنسٹرینٹس پر آئندہ اجلاس دسمبر2017میں منعقد ہوگا ۔ وزیر مملکت برائے توانائی چودھری عابد شیر علی نے پاور ڈویژن، پیپکو، این ٹی ڈی سی اور تقسیم کار کمپنیوں کے آفیسرز پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی کو ہدایات دیںکہ این ٹی ڈی سی اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ زیرتکمیل منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی پراگریس رپورٹس اپنی متعلقہ ویب سائٹس پرنمایاں طور پر لگائیںجسے عوام دیکھ سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو افسران منصوبے مکمل کرنے میں ناکام رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ اہم عہدوں پر ایماندار اور محنتی انجینئرز کی تعیناتی کی جائے تاکہ منصوبے مقررہ مدت پر پایہٴ تکمیل کو پہنچیں۔ انہوںنے 500کے وی پورٹ قاسم ٹرانسمیشن لائن انرجائز ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور این ٹی ڈی سی سمیت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی سسٹم کنسٹرینٹس دور کرنے پرسراہا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.